Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز گرفتار

Share It:



امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو امریکی شہر لاس اینجلس میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزم میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

​​​​​​​غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ گلوکارہ کو بدھ کی رات وینٹورا کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے نشے کی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ 

تاہم، انہیں جمعرات کی صبح پولیس حراست سے رہا کر دیا گیا، جس کی تصدیق قانونی دستاویزات اور امریکی میڈیا رپورٹس میں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کی شام کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کو ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو کے بارے میں اطلاع ملی جو تیز رفتاری سے چل رہی تھی، پولیس نے گاڑی کو روکا تو گاڑی میں موجود واحد شخص برٹنی اسپیئرز تھیں۔

پولیس کے مطابق انہوں نے نشے کی علامات ظاہر کیں اور موقع پر چند ٹیسٹ بھی کیے، بعد ازاں انہیں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر کے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں خون کا نمونہ لیا گیا تاکہ الکوحل کی مقدار معلوم کی جا سکے۔  

انہیں تقریباً صبح 3 بجے وینٹورا کاؤنٹی شیرف آفس میں بُک کیا گیا اور تقریباً صبح 6 بجے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔  

پولیس کے مطابق یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا جو بالکل ناقابلِ قبول ہے جب کہ گلوکارہ نے قانون کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کروائی ہے، امید ہے اس سے ان کی زندگی میں کچھ تبدیلی آئے گی۔ 

واضح رہے کہ برٹنی اسپیئرز کو 1990 کی دہائی کے آخر میں اپنے مشہور گانے ’بے بی ون مور‘ سے شہرت ملی، تاہم حالیہ برسوں میں وہ موسیقی سے کافی حد تک دور رہی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول