Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3714 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Share It:



کراچی:

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو شدید مندی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 3714 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 4060 پوائنٹس کی بڑی مندی بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 3714 کی کمی کے ساتھ  1 لاکھ 57 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔ حبکو، ماری، پی او ایل، پی پی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی منفی زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 5,433.46 پوائنٹس یا 3.49 فیصد کے نمایاں اضافے سے 161,210.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں نے اس حقیقت کو بھانپتے ہوئے کہ ایران پر امریکہ-اسرائیل جنگ توقع سے زیادہ طول کھینچ سکتی ہے، نقد رقم کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول