Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کے صنعتی شعبے میں تیزی، مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

Share It:


ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے صنعتی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق اکنامک انڈیکیٹر HBL–S&P کے مطابق پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کا اشاریہ فروری میں بڑھ کر 53.6 تک پہنچ گیا، جو ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے آرڈرز اور برآمدی طلب میں اضافہ صنعتی پیداوار میں وسعت اور کاروباری اعتماد میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، پیداواری سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رفتار نومبر کے بعد بلند ترین سطح پر رہی۔

مزید برآں مالی سال 26 میں پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، آٹو، فرٹیلائزر، سیمنٹ، اسپورٹس اور فرنیچر سمیت 10 سے زائد بڑی صنعتوں میں پیداوار اور نمو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث روزگار کے مواقع بڑھے اور افرادی قوت میں مزید اضافہ ہوا، مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری معیشت میں استحکام اور ترقی کے مضبوط ہوتے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول