پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں۔ اس بار انہوں نے دبئی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت سے ملاقات کی اور انہیں قیمتی تحائف پیش کیے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
کاشف ضمیر اپنے پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگے تحائف دینے اور مختلف تنازعات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس سے قبل وہ اس وقت بھی موضوعِ بحث بنے تھے جب ان کی ملاقات ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے معروف اداکار انگین آلتان دوزیاتان سے ہوئی تھی۔ بعد ازاں ترک اداکار نے الزام عائد کیا تھا کہ طے شدہ معاوضے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ وہ یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی میں مہنگے تحائف دینے کی وجہ سے بھی زیرِ بحث آئے تھے۔
حال ہی میں کاشف ضمیر نے دبئی میں سنجے دت کے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کیں، جن میں سے ایک ویڈیو کو 61 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاشف ضمیر نے سنجے دت کو سونے کی تہہ چڑھے خصوصی ڈیزائن والے iPhone 17 کا تحفہ دیا، جبکہ ان کی اہلیہ کےلیے بھی ایک مہنگا جیولری سیٹ پیش کیا۔
کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ یہ زیورات خاص طور پر پاکستان کے شاہی خاندان کے لیے تیار کیے گئے انداز میں بنوائے گئے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔ سنجے دت نے تحائف وصول کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مہنگے تحائف کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ کافی بھی پی اور دوستانہ گفتگو کی۔ ایک ویڈیو میں کاشف ضمیر کو سنجے دت کو گلے لگاتے اور ان کے چہرے پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
@kashifzameer21
ANOTHER ANTIQUE HAND MADE NECKLACE GIFT FOR MY SWEET LOVING BHABHI❤️ WHICH WAS MADE FOR A ROYAL FAMILY#foryoupage❤️❤️ #fyp #kashifzameer #foruyou #sunjaydutt
♬ original sound – MIAN KASHIF ZAMEER (بادشاہ)👑
سوشل میڈیا پر اس ملاقات پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین سنجے دت کے سادہ اور شائستہ رویے کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ کاشف ضمیر کو ان کے ماضی کے تنازعات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ سنجے دت شاید زیورات کی اصلیت بھی چیک کریں گے، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں ترک اداکار انگین آلتان کو ٹیگ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ تحائف سنجے دت کو پاکستان آنے کی دعوت دینے کے لیے دیے گئے ہوں۔
Source link



