Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران امریکا معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا اتفاق

Share It:

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے ایران امریکا معاہدےکے اگلے مرحلے کو کامیابی سے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطہ ہوا۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو ایران امریکا معاہدے پر مبارک باد دی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدہ پر دستخط کی مبارک باد دی۔

اعلامیےکے مطابق سعودی ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ان تھک کاوشوں کو سراہا، سعودی ولی عہد نےکہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک کاوشوں سے امن معاہدہ کامیابی سے طے پایا۔

 دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا معاہدےکے اگلے مرحلے کو کامیابی سے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس بات پر بھی اتفاق کیاگیاکہ مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کے خلاف مکمل طور پر چوکس رہا جائےگا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک جامع اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم نے ولی عہد کو اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں باہمی رابطے اور قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، گفتگو کے دوران کہاگیاکہ ضروری ہے ایران امریکا باقی ماندہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

وزیراعظم نےکہاکہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی مضبوط حمایت کے باعث امن معاہدہ چند ماہ کے اندر طے پایا۔

 اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امن کوششوں کے لیے ولی عہد کی مستقل اور بھرپور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے بحران کے دوران سعودی عرب کی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول