واشنگٹن/سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک) امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں، جہاں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال نائب صدر سوئٹزرلینڈ نہیں جا رہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے جلد آغاز کا منتظر ہے۔ مبصرین کے مطابق اسٹیو وٹکوف کی سوئٹزرلینڈ آمد سے ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملات پر نئی سفارتی پیش رفت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔



