Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے، دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلاب کا خدشہ

Share It:

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام آہنی گیٹ کھول دیے گئے، جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کے دروازے کھلنے کے بعد ہیڈ خانکی، قادر آباد اور لہڑی ہیڈ گوگی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

لاہور کے قریب ہیڈ مرالہ اور بلوکی پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، جبکہ نارووال کے نالہ بسنتر میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

دوسری جانب تربیلا، چشمہ، منگلا، نوشہرہ، چنیوٹ برج اور نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1519.11 فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1183.90 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ اداروں نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات اور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول