کشمور: (شیر باز کوسو) کَشمور کے قریب گاؤں غلام قادر سولنگی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان صدام سولنگی کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد مقتول کی لاش سول اسپتال کشمور منتقل کی گئی، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مقتول کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے صدام سولنگی کو اپنی ہی برادری کے کچھ افراد نے قتل کیا ہے۔
انہوں نے حکام سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
دوسری جانب کشمور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔



