Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی تیز بو پھیل گئی، سانس لینے میں دشواری کی شکایت، شہری پریشان

Share It:

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی تیز بو پھیلنے سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے جب کہ متعدد افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت بھی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمود آباد، منظور کالونی، کارساز اور اسٹیڈیم روڈ اور قریبی علاقوں میں گیس کی بو شدت سے محسوس کی گئی۔

دریں اثنا، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی گیس پائپ لائن کو چالو کرنے کے لیے کام جاری ہے، اس دوران پلانٹس کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹیسٹنگ کے دوران گیس میں عارضی طور پر بدبو پیدا کرنے والا مادہ زیادہ مقدار میں ملایا گیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں بدبو معمول سے زیادہ محسوس کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے گیس کے اخراج کی شکایات موصول ہوئی ہیں تاہم تحقیقات کے دوران سسٹم کا پریشر نارمل ہے اور کہیں سے بھی گیس کے اخراج کی تصدیق نہیں ہوئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اپنے روزمرہ کے معمولات جاری رکھیں کیونکہ گیس کی بدبو کی شدت عارضی ہے اور ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول