خیرپور: (شکیل جانوری) شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں نے بھرگڑی پل پر احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کر دی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے یاسین شیخ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے اور فرار ہو گئے ہیں، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے شہری اور تاجر سخت پریشان ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ خیرپور پولیس جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن کی بحالی کے لیے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔



