لاڑکانہ/خیرپور (نمائندگان)
رشید وگن تھانے کی حدود میں خیرپور-لاڑکانہ دریائے سندھ پل کے نزدیک کھکھرانی چوک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے ٹریکٹر چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خیرپور کے گاؤں رانجھو کلہوڑو کے رہائشی چچا اور بھتیجا محمد بچل کلہوڑو اور محرم علی کلہوڑو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو نوجوان زخمی بھی ہوئے۔
واقعے کے خلاف مقتولین کے ورثاء اور کلہوڑو برادری کی جانب سے لاشیں اوٹھا چوک (خیرپور-لاڑکانہ روڊ) پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نہیں پہنچی؛ انہوں نے آئی جی سندھ سے نوٹس لے کر قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



