خیرپور/گمبٹ (نمائندگان: شکیل جانوری/ممتاز میمن) مہران ہائی وے پر کورکی پل اور پیروسن کے قریب مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسافر ویگن کراچی سے گمبٹ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری اور سڑک پر جاری تعمیراتی کام کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


