Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جشن آزادی کے موقع پر فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر، نامور فنکاروں کی شرکت

Share It:


لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ 

فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ انہوں نے فلم کہانی خود لکھی ہے جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی دکھائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ فلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں۔ یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے جوبےحد بہترین انداز میں پیش کی گئی ہے۔

پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ شہزاد رفیق نے اچھی فلم بنائی ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ  جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، ساجد حسن، فردوس جمال، یاسر نواز، عدنان صدیقی، گوشی خان سب نے بڑی محنت کی ہے۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ ویلکم ٹو پنجاب ایک اچھی اور معیاری فلم ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول