Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

Share It:


راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں سال 2025 کے دوران 6132 مریض اسکرین ہوئے جن میں 215 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے مریض سامنے آگئے ہیں اور اسپتالوں میں 49 مریض زیر علاج اور 25 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔

تاہم ضلع بھر میں اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ 46 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا برآمد ہوا ہے، 12 لاکھ سے زائد مقامات چیک اور 15 ہزار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کُل ملا کے 1 لاکھ 21 ہزار 954 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہی۔

دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ راولپنڈی میں 3471 ایف آئی آر درج،  1596 مقامات سیل، 3170 چالان اور جرمانے کی مد میں 93 لاکھ 38 ہزار 507 روپے وصول کیے گئے ہیں۔

 پوٹھوہار ٹاؤن میں جلالا، رحمت آباد، دھمیال، گنگال سے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ راول ٹاؤن میں فارمان علی سے کیس رپورٹ ہوا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول