Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ کاجل اگروال انتقال کر گئیں؟ افواہیں گرم

Share It:


جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں ان کی موت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی فلم سنگھم میں اجے دیوگن کیساتھ ان کی گرل فرینڈ کے کردار کیلئے مشہور 40 سالہ کاجل اگروال نے ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی موت کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایک روڈ حادثے میں ہلاک  ہوگئی ہیں۔

یہ بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن سے پریشان ہوکر  اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور محفوظ ہیں۔

کاجل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں پر یقین کرنے کے بجائے سچائی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

اداکارہ کے مداح گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی موت کی خبروں کو دیکھ کر پریشان تھے جو  کاجل اگروال کی تردید کے بعد اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول