Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں، رنز اور چھکے کس کے؟

Share It:


ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم نے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم نے عمان اور یو اے ای کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم نے اگلے مرحلے میں رسائی تو حاصل کرلی تاہم کپتان سمیت، سابق کرکٹرز اور شائقین بھی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم کی کارکردگی اب تک ملی جلی اور حیران کن رہی ہے جس کی خاص بات اوپننگ بلے باز کا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا اور ٹیم کے اہم ترین بولر کا زیادہ چھکے لگانا ہے۔

اوپننگ بلے باز صائم ایوب تین میچز میں ایک بھی رن نہیں بناسکے ہیں تاہم وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ٹیم کے اہم ترین بولر شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے تین میچز میں چھ چھکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے ہیں۔ ایونٹ میں اب تک صرف عظمت اللہ عمرزئی نے ان سے زیادہ (آٹھ) چھکے لگائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 90 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان 74 رنز بناچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول