تازہ ترین
کنب: آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت 9 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا پہلا پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی خلا میں روانہ شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر

غزہ میں اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلئے 44 ممالک کی مشترکہ مہم ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کی تیاریاں

Share It:

[ad_1]

برسلز: اسرائیلی محاصرے اور عالمی حکومتوں کی خاموشی کے بعد اب دنیا بھر کی سول سوسائٹی میدان میں آ گئی ہے۔ 

رواں ماہ کے آخر میں مختلف ممالک سے درجنوں کشتیاں غزہ کی طرف روانہ ہوں گی تاکہ محصور فلسطینی عوام تک براہِ راست انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔

یہ مہم "گلوبل صمود فلوٹیلا” کے نام سے چلائی جا رہی ہے، جو 44 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ کچھ کشتیاں 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوں گی جبکہ دیگر 4 ستمبر کو تیونس سے نکلیں گی۔ 

اس اتحاد میں تین بڑے عالمی اقدامات کو یکجا کیا گیا ہے: فریڈم فلوٹیلا کولیشن، گلوبل موومنٹ فار غزہ اور مغرب صمود قافلہ۔ ان سب کا مقصد اسرائیل کے سمندری، فضائی اور زمینی محاصرے کو توڑنا اور انسانی جانیں بچانے کے لیے خوراک و ادویات پہنچانا ہے۔

اس عالمی اپیل کو سیاستدانوں، فنکاروں، دانشوروں اور سماجی کارکنوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ان میں مشہور نام شامل ہیں: گریٹا تھنبرگ، مارک رفالو، سوزن سرنڈن، لیام کننگھم، جبکہ اٹلی کے کئی بڑے فنکار اور فلمی شخصیات نے بھی کھل کر اس کا ساتھ دیا ہے۔ 

وینس فلم فیسٹیول کے موقع پر اطالوی فنکاروں نے ایک کھلا خط لکھ کر اس "نسل کشی” کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

"صمود” عربی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے مزاحمت اور برداشت۔ یہ مہم پرامن اور عدم تشدد پر مبنی ہے، جس کے ذریعے عالمی برادری اسرائیل کے مظالم کے خلاف سول نافرمانی اور اجتماعی احتجاج کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

پاکستان بھی صمود فلوٹیلا کا حصہ ہے۔ پاکستانی وفد میں ڈاکٹرز، میڈیا پروفیشنلز اور سماجی رہنما شامل ہیں، جن کا مقصد غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرنا اور انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج کے تازہ فضائی حملے میں خان یونس کے ناصر اسپتال پر بمباری کی گئی جس میں کم از کم 20 افراد شہید ہوئے، جن میں پانچ صحافی بھی شامل تھے۔ اسرائیل نے "ڈبل ٹیپ” نامی حربہ استعمال کیا، جس میں پہلے حملے کے بعد امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کے لیے دوسرا حملہ کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں باضابطہ قحط کا اعلان ہو چکا ہے اور 20 لاکھ سے زائد لوگ بھوک اور موت کے دہانے پر ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے اسرائیل کی کارروائیوں کو "نسل کشی” قرار دے رہے ہیں، تاہم مغربی حکومتوں کی خاموشی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول