کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی منزل حاصل کر لی ہے۔
ملک کے پہلے خلا باز، ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی آج 25 نومبر 2026 کو چین کے خلائی مشن "شینزو 24” (Shenzhou-24) کے ذریعے خلا میں روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ خلائی جہاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔
محمد ذیشان علی نہ صرف زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی شہری بن گئے ہیں، بلکہ وہ چین کے "تیانگونگ خلائی اسٹیشن” پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔
اس مشن میں ان کے ساتھ دو چینی خلا باز ٹینگ ہونگبو اور وو یی بھی شامل ہیں۔
ذیشان علی خلائی اسٹیشن پر پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، جہاں وہ بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق اہم سائنسی تجربات انجام دیں گے۔
مشن مکمل ہونے کے بعد وہ شینزو 23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔



