کنب (رپورٹر): کنب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی دہشت بڑھ گئی ہے، کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
آوارہ کتوں نے مسماۃ زاہدہ سونیو، حاجی خان سونیو، محمد مٹل مہرانی، نظیر مہرانی، عبدالستار گوپانگ، رحیم گوپانگ، صاحب خان چانڈیو، شکیل تمرانی اور زین میمن کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو کنب بی ایچ یو اسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین لگائی گئی، جبکہ ایک زخمی کو مزید علاج کے لیے خیرپور سول اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کنب شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف کتا مار مہم شروع کر کے شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے بچایا جائے۔


