تازہ ترین
بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی گولارچی: اے سی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی گھوٹکی: یارولڈ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک

بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

Share It:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی اہم وجہ سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرمیلا ٹیگور نے سابق بھارتی کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی سے 1968ء میں شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا اور نام بھی تبدیل کر کے عائشہ رکھا۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ کی بیٹی صبا علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران والدہ کے شادی سے قبل مذہب تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے خاندان کی اس وقت کی روایات اور نظام کے تحت مذہب کی تبدیلی کو شادی کے لیے ضروری سمجھا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مذہب کی تبدیلی کے ذریعے ہی والدین کی شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی اور ہم بچوں کی قانونی حیثیت بھی تسلیم کی گئی، میری دادی کسی بھی دوسرے طریقے سے میرے والدین کو شادی کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

صبا علی خان نے بتایا کہ میرے والد منصور علی خان پٹودی روشن خیال شخصیت کے مالک تھے، اُنہوں نے والدہ کو مذہب تبدیل کرنے کے باوجود بھی اپنے فلمی کیریئر کو جاری رکھنے کی آزادی دی۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ نے مذہب تبدیل کرنے کے بعد نام بھی تبدیل کیا لیکن والد یا خاندان کی جانب سے پاسپورٹ یا دیگر سرکاری دستاویزات میں نام تبدیل کرنے کے لیے والدہ پر کبھی کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، اسی لیے مذہب کی تبدیلی سے والدہ کی شخصیت یا پیشہ ورانہ زندگی متاثر نہیں ہوئی۔

صبا علی خان نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے خاندان میں مذہب کو سختی سے کسی ایک طریقے تک محدود نہیں رکھا گیا، میں ہولی، دیوالی اور عید سمیت مختلف مذہبی تہوار مناتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں، جبکہ والدین نے بچوں کو اپنی مرضی کے مطابق مذہب اور عقائد اختیار کرنے کی آزادی بھی دی۔

واضح رہے کہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سابق بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی کے 3 بچے ہیں، جن میں سیف علی خان، سوہا علی خان اور صبا علی خان شامل ہیں۔ 

منصور علی خان پٹودی2011ء میں 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول