دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے اسپتال کا اسٹاف ممبر گرفتار

[ad_1]

معروف اداکار دھرمیندر اور ان کے خاندان کی انتہائی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی جب 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو گزشتہ روز اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، ویڈیو خفیہ طور پر بغیر اجازت ریکارڈ کی گئی تھی جس میں دھرمیندر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ساتھ موجود تھے۔ پوتے کرن اور راج ویر دیول بھی وہاں موجود نظر آئے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی شدید افسردہ دکھائی دیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور اس حرکت پر اسٹاف ممبر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جس اسپتال ملازم نے یہ نجی ویڈیو بنائی اور شیئر کی، اسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سنی دیول نے گھر کے باہر موجود میڈیا کیمرا مینز کو سخت الفاظ میں ڈانٹا تھا جو ہر لمحہ ریکارڈ کرنے کی کوشش میں تھے۔

اس سے قبل دیول خاندان اُس وقت صدمے سے دوچار ہوا جب بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی وفات کی جھوٹی خبر چلا دی تھی جس پر ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے سخت ردعمل دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes