Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیٹھارجہ سے اغوا ہونے والی طالبہ آصفہ مغل کی بازیابی کے لیے ورثا کا پیدل مارچ، گمبٹ پہنچ گیا

Share It:

گمبٹ (رپورٹر): سیٹھارجہ سے چار ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ آصفہ مغل کی بازیابی کے لیے ان کے ورثا کی جانب سے سیٹھارجہ سے خیرپور ایس ایس پی آفس تک شروع کیا گیا پیدل مارچ گمبٹ پہنچ گیا ہے۔

پیدل مارچ میں شامل مغوی لڑکی کے والد، بھائی اور بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن پولیس اب تک ان کی بیٹی کو بازیاب نہیں کرا سکی۔ انہوں نے کہا کہ آصفہ مغل صبح اسکول کے لیے نکلی تھی تو اسے اغوا کر لیا گیا، جس کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج ہونے کے باوجود پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی۔

ورثا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیدل مارچ کر کے ایس ایس پی خیرپور کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھیں گے اور جب تک لڑکی کو بازیاب نہیں کرایا جائے گا، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر لڑکی کو بازیاب کرایا جائے تاکہ ان کے خاندان کی بے چینی ختم ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول