Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مایا خان کی اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں بڑی کٹوتی پر کھل کر گفتگو

Share It:

[ad_1]

پاکستانی میزبان واداکارہ مایا خان نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں آنے والی کمی پر کھل کر گفتگو کی۔ 

مایا خان ایک باصلاحیت پاکستانی میزبان اور اداکارہ ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں ’ایک محبت سو افسانے‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

تاہم، انہیں اصل پہچان نجی ٹی وی کے مارننگ شو سے ملی جو بے حد مقبول ہوا جب کہ  2024 میں مایا خان نے ڈرامہ ’مائی ری‘ سے دوبارہ کم بیک کیا۔ 

مداحوں نے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا۔، ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’بڑے بھیا‘ میں ان کے کردار کو بھی خاصی پذیرائی ملی۔  

حال ہی میں مایا خان، ایف ایچ ایم کے لیے عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرت کی، جہاں انہوں نے اپنی بھاری تنخواہ اور اس میں آنے والی کمی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ میں وہی تھی جو ایک مارننگ شو کے لیے 25 لاکھ روپے تنخواہ لیا کرتی تھی جب کہ معروف میزبان اقرار الحسن اکثر تجسس کے طور پر پوچھتے تھے کہ آپ لوگ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پھر میری زندگی میں 2020 وہ وقت آیا جب میں نے 4 لاکھ روپے میں شو کرنے پر رضامندی ظاہر کی، وہ لمحہ ایسا تھا جیسے میں آسمان سے زمین پر آ گری ہوں اور یہی میری حقیقت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن پھر میں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ اس رقم میں برکت اور اضافہ عطا فرمائے کیونکہ یہ مجھے اللہ کی طرف سے ملی تھی، وہ 30 کو 30 کروڑ بھی بنا سکتا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول