تازہ ترین
کنب: آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت 9 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا پہلا پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی خلا میں روانہ شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر

پارلیمنٹ ہاؤس کا مین گیٹ بند، پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاری کا امکان

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اندر ہی محصور ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔

پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر امور کشمیر کی مسئلہ کشمیر پر قرارداد سن لیں۔

پی ٹی آئی رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے ہمارے اراکین کو 10، 10 سال سزا دے دی، اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ کہاں کا ایوان رہ گیا، 10 اراکین اس ایوان سے اٹھائے گئے آپ نے ایکشن نہیں لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بتائیں میں نے پروڈکشن آرڈر جاری کیا یا نہیں۔

اسمبلی اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزائی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے جہاں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کیا جانا تھا جب کہ باقی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس ہی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ ارکان نے اڈیالہ جیل نہ جانے کا مشورہ بھی دیا۔

اسی صورت حال کے دوران ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا مین گیٹ چین اور تالا لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ پولیس کی قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کے 30 سے زائد اراکین موجود ہیں، جہاں باہر نکلنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر ، علی محمد خان ، شہریار آفریدی، ثنا اللہ مستی خیل سپیکر آفس پہنچ گئے ، جہاں وہ پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ کھلوانے کا مطالبہ کریں گے۔

پی ٹی آئی وفد اسپیکر کے چیمبر پہنچ گیا، گیٹ کھوالنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی ایم این ایز کا وفد اسپیکر سے مذاکرات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچا۔ وفد میں چیف وہپ عامر ڈوگر، شہریار آفریدی، علی محمد خان اور ثنااللہ مستی خیل شامل تھے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کے تمام دروازے بند کر دیے گیے ہیں، ہم اسپیکر سے بات کرنے آئے ہیں کہ وہ اس ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل جانا ہے ہمیں جانے سے نہ روکا جائے، یہ فسطائیت ہے بہت جلد ختم ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی وفد نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی گیٹ کی جانب روانہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو مین گیٹ پر روک لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی نفری گیٹ کے باہر اور اندر موجود ہے، پی ٹی آئی ایم این ایز عامر ڈوگر کی قیادت میں نعرے بازی کرتے رہے۔

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کی۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ دو سال قبل پانچ اگست کے دن بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تھا، آج پی ٹی آئی کے کارکنان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں، آج ہم لوگ انصاف کے لیے در بدر پھر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی اپیل بھی نہیں سنی جا رہی، اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینیٹ کو سزائیں سنا دی گئیں۔

انہوں ںے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی ایک تحریک کا نام ہے، ہم ہر ظلم کا مقابلہ نظریے سے کریں گے، آج ہم پارٹی ہدایات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے، ہمیں آج یہاں بلایا گیا تھا کہ احتجاج کریں، آج اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک لانے کی بات کی جو بعد میں پیش کردی گئی۔

علی محمد خان نے کہا کہ اس ملک میں سیاستدان کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں؟ اس وقت ملک میں دہشت گردی سمیت دیگر مسائل عروج پر ہیں، پارٹی کی ہدایت تھی کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے پی ہاؤس پہنچ جائیں، آج ہماری تمام لیڈر شپ یہاں موجود تھی، آج کشمیر کے حق میں بھی ہم نے بات کی، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے بعد مقبوضہ پارلیمنٹ بن گیا ہے، ہمارے ممبران کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، پانچ اگست ہی کے دن ہی بانی پی ٹی آئی کو کیوں گرفتار کیا گیا، گزشتہ رات اسلام آباد میں اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پارٹی نے کے پی سے اراکین پارلیمنٹ کو بلایا تھا، پارلیمان کو محصور کیا گیا ہے، یہ کون سا ظلم ہے جس میں اراکین پارلیمنٹ کو ذلیل کرنا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سے احترام کا رشتہ ضرور ہے مگر آج جو ہوا وہ ظلم ہے، اراکین پارلیمنٹ کو آفر کروائی گئی نہیں مانے تو سزائیں دے دی گئیں، وقت کا تقاضا یہ ہے بانی پی ٹی آئی سے بات کی جائے۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کیبنٹ گیٹ سے روانہ ہوگئے۔ علی محمد خان اور دیگر پارلیمنٹرین کابینہ گیٹ سے باہر چلے گئے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول