تازہ ترین
کنب: آوارہ کتوں نے ایک خاتون سمیت 9 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا پہلا پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی خلا میں روانہ شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر

پاکستان کے معروف انٹرنیشنل کراٹے پلیئر سعدی عباس نے نیشنل گیمز میں مثال قائم کر دی

Share It:

[ad_1]

پاکستان کی معروف انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی اور سابق ایشین گیمز چیمپین سعدی عباس نے 35ویں نیشنل گیمز میں بہترین مثال قائم کر دی، بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سعدی عباس نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد قومی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر جاری چیمپین شپ میں37 سالہ سعدی عباس نے84-کلوگرام کے درجے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد قومی مقابلوں کو خیرباد کہہ دیا۔

2005 سے کراٹے میں ملک کی نمائندگی کرنے والے سعدی عباس کا کہنا تھا کہ 20 برس کے دوران پاکستان کا ہر سطح پر پرچم بلند کیا،اب میری تمام تر توجہ انٹرنیشنل ایونٹس پر ہوگی، اس لیے قومی سطح پر مقابلوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

سعدی عباس کا کہنا تھا کہ قومی مقابلوں سے دستبرداری کا فیصلہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا ہے،اگر بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے تو میں ان کے لیے جگہ خالی کر دوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں سعدی عباس نے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ اگلے برس ہونے والے ایشین گیمز پر ہوگی،کوشش کروں گا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ایشین گولڈ میڈل دلواؤں،ایشن کراٹے چیمپین شپ کے ساتھ ساؤتھ ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام بلند کرنے کی کوشش کروں گا۔

بعد ازاں سعدی کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا،کھلاڑیوں آفیشلز اور شائقین کی بڑی تعداد نے تالیاں بجا کر سعدی عباس کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر،فیڈریشن کی سی ای او عندلیب ساندھو،فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر و چیف ریفری نسیم قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

35 ویں نیشنل گیمز کی کراٹے چیمپین شپ میں ویمن ایونٹ کے مناظر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں خواتین پلیئر اپنی شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعدی شیخ نے 2011 میں ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ،اگلے برس اور پھر 2013 میں انہوں نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈلز جیتے،2014 میں سعدی عباس نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کیا تھا۔

وہ 2009 اور 2013 میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں،سعدی عباس 2017 کے اسلامی یکجہتی گیمز کے بھی گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول