Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پرو ہاکی لیگ، پاکستان کو لگاتار چوتھی شکست، ارجنٹائن نے 5-1 سے ہرادیا

Share It:

[ad_1]


SANTIAGO:

ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے چوتھے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر گرین شرٹس کی مسلسل چوتھی ہار رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔ پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔

دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی، جبکہ تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کو سات تین سے ہرایا۔

چوتھے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم دفاع اور حکمتِ عملی کے حوالے سے کمزور دکھائی دی اور ارجنٹائن نے کھیل پر مکمل گرفت رکھتے ہوئے پانچ ایک سے واضح برتری حاصل کی۔

مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول