کوہاٹ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کوہاٹ پولیس کے گرینڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج مارے گئے۔
کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبرپختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا، آپریشن مکمل کرنے کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے ایما پر فتنہ خوارج نے پولیس پر حملہ کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج جہنم واصل ہوئے اور پولیس کے 10 جوانوں کے جام شہادت نوش کیا ہے۔
کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ فتنہ خوارج مذموم مقاصد کے لیے جرائم پیشہ مافیاز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، خوارج کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
ترجمان پولییس نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا بالخصوص ضلع کوہاٹ سے تھا۔



