Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ میں ایچ آئی وی کے باعث 9 ماہ کا معصوم بچہ انتقال کر گیا، علاقے میں خوف و ہراس

Share It:

گمبٹ (رپورٹر): گمبٹ کے قریب گاؤں خانن ناریجو کے رہائشی 9 ماہ کے معصوم بچے محمد طاہر کا ایچ آئی وی کے باعث انتقال ہو گیا۔

بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔

ورثا کے مطابق محمد طاہر کی طبیعت خراب ہونے پر اسے گمس اسپتال گمبٹ میں داخل کرایا گیا، جہاں ٹیسٹوں کے دوران اس میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ بعد ازاں مزید علاج کے لیے اسے لاڑکانہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کر گیا۔

دوسری جانب گمبٹ اور گرد و نواح میں ایچ آئی وی کے باعث اموات میں اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول