Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پچیس سال سے کیا خاص کام نہیں کیا؟ سلمان خان کی نجی زندگی کا چونکا دینے والا انکشاف

Share It:



بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن بات بتائی ہے۔

سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گئے۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی زندگی گھر، فلم سیٹ، ایئرپورٹ اور ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

فیسٹیول کے سیشن کی وائرل ویڈیوز میں سلمان خان اپنے بدلتے تعلقات اور وقت کے ساتھ سمٹتے ہوئے دوستوں کے بارے میں بھی بات کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’شروع کے دنوں میں جو دوست تھے، ان میں سے اب صرف چار پانچ ہی باقی ہیں۔‘‘

سلمان نے اعتراف کیا کہ زندگی اور شہرت نے انہیں آہستہ آہستہ ایسے دائرے میں لا کھڑا کیا جہاں عام زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا ’’پچیس، چھبیس سال ہوگئے… میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عام زندگی نہ گزارنے کا افسوس ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ سلمان خان نے کہا ’’مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں… یا تو آپ آزاد گھوم پھر سکتے ہیں اور یہ سب نہ ہو، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔ لوگ جتنی عزت اور پیار دیتے ہیں، میں اسی کے لیے محنت کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار وہ خود میں سستی محسوس کرتے ہیں، مگر پھر خود کو یہی کہہ کر حوصلہ دیتے ہیں کہ آگے اچھا وقت آنے والا ہے۔

ریڈ سی فیسٹیول میں یہ سلمان کا دوسرا سال ہے۔ اس موقع پر وہ ہالی ووڈ اسٹارز جونی ڈیپ، ادریس البا اور ایڈگر رامیرز سے بھی ملے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول