Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Share It:



بھارت کی مقبول کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے، جس سے ان کے اہلِ خانہ اور قریبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنگھ کو 19 دسمبر، جمعہ کی صبح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ اگرچہ اب تک جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم قریبی ذرائع نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی سنگھ ان دنوں بھی اپنے کام میں متحرک ہیں اور مشہور کوکنگ ریئلٹی شو ’لافٹر شیف‘ کی میزبانی کر رہی ہیں، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ شو بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے اور ناظرین میں خاصا مقبول ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں پہلے بیٹے، لکش سنگھ لمباچیا کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔ اب دوسرے بچے کی آمد کے ساتھ یہ جوڑا اپنی نئی خوشیوں کے سفر کا آغاز کر چکا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول