Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیٹ فلکس لیاری پر سیریز بنانے کا خواہشمند، مرکزی کردار میرا ہوگا، نبیل گبول

Share It:

[ad_1]

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کراچی کے علاقے لیاری پر سیریز بنانے پر کام کر رہا ہے۔

ان کے مطابق یہ مجوزہ منصوبہ تین سیزنز پر مشتمل ہوگا اور اس میں لیاری کی اصل سماجی ساخت، سیاسی کشمکش، طاقت کے مراکز اور زمینی حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مارچ میں پاکستان آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ منصوبے پر مزید بات چیت کی جا سکے۔

ان کے بقول اس سیریز کا مقصد غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں لیاری کی یکطرفہ اور منفی عکاسی کا جواب دینا ہے۔

نبیل گبول کے دعوے کا سب سے توجہ حاصل کرنے والا پہلو ممکنہ طور پر فلم کی کاسٹنگ ہے۔

ان کے مطابق سیریز کے لیے برازیل کے معروف اداکار ویگنر مورا کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جنہوں نے نیٹ فلکس سیریز نارکوس میں پابلو ایسکوبار کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کی اپنی سیاسی زندگی اور لیاری میں تجربات سے متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی فلم دھرندھر میں موجود کردار ’جمیل جمالی‘ پر بھی نبیل گبول نے اعتراض اٹھایا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ فلم میں دکھایا گیا کردار ان کی اصل شخصیت کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔

نبیل گبول نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ لیاری کی ثقافت، فٹبال سے وابستگی اور عوامی مزاحمت کو جرائم کے بیانیے تلے دبایا جا رہا ہے، جو ناانصافی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول