تازہ ترین
کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی گولارچی: اے سی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی گھوٹکی: یارولڈ کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد جاں بحق دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر جیکب آباد: گندے نالے کے پانی پر سومرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد زخمی قمبر: کتوں کے کاٹنے سے ایک ماہ میں 170 سے زائد شہریوں زخمی جامشورو: بھان سید آباد کے قریب وین الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی لاڑکانہ: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی مبینہ فائرنگ، ماں زخمی سہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی، 22 سے زائد مسافر زخمی کراچی: ٹریفک حادثات میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 4 زخمی ٹنڈوآدم: کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات

Saba Qamar gave a sarcastic response to the request for a case against her

Share It:

[ad_1]

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر زمان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈراما یا فلم نہیں بلکہ ان کے خلاف دائر کی گئی ایک قانونی درخواست ہے، جس پر اداکارہ نے طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں ردِعمل دیا ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: صبا قمر ایک اور تنازعے میں گھر گئیں

یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں اداکارہ کو ڈریسنگ روم کے اندر ایس پی کی وردی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے اور بحث کا آغاز ہو گیا۔

اس تنازع کے دوران صبا قمر نے دیوا میگزین کے ایڈیٹر اِن چیف راحیل راؤ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو ری شیئر کیا، جس میں انہوں نے اداکارہ کا بھرپور دفاع کیا تھا۔ راحیل راؤ نے اپنے بیان میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اداکار پولیس افسر کا کردار ادا کر رہا ہو تو کیا اس سے یہ توقع کی جائے کہ وہ دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں نظر آئے؟ ان کا کہنا تھا کہ کردار ہمیشہ کہانی اور اسکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ کسی کی من گھڑت سوچ کے تحت۔

راحیل راؤ کے اس بیان پر صبا قمر نے بھی خاموش رہنے کے بجائے مزاحیہ ردعمل دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’اوہ خدایا! لگتا ہے آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں‘‘ اور ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصا دلچسپ قرار دیا۔

 

واضح رہے کہ یہ درخواست شہری وسیم زوار کی درخواست پر ان کے وکیل آفتاب باجوہ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ فی الحال اس معاملے پر قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ صبا قمر کا طنزیہ ردِعمل سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول