Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایف جے نے پاکستان میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ، بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے پاکستان میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ، بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایف جے کی صدر زولیانالینز اور انتھونی بلینگرنے وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے نام ایک خط میں میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےپاکستان میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ، بقایا تنخواہوں کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایف جے نے حکومت سے جنگ گروپ، دنیا، ، ایک نیوز، سنو نیوز، آج نیوز ، 365 نیوز اور نیوز ون سمیت دیگر اداروں سے برطرفیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور قانونی دباؤ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے آئی ایف جے نے پیکا سمیت آزادی اظہار محدود کرنے والے قوانین کے خاتمے کے لیے موثر ترامیم پر بھی زور دیا۔

آئی ایف جے نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کو نوٹس، معاوضے اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر برطرف نہ کیا جائے۔خط میں پاکستان میں الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور فری لانس میڈیا ورکرز کو بھی مکمل لیبر تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

آئی ایف جے نے بقایا تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور جبری برطرفیوں کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ جمہوری نظام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کے خلاف قانونی و سائبر قوانین کے مبینہ غلط استعمال کاازسر نو جائزہ لیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ میڈیا انڈسٹری کا بحران فوری حکومتی توجہ کا متقاضی ہے، ورنہ آزاد صحافت مزید متاثر ہوگی، آئی ایف جے کوپاکستان میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے اور سائبر کرائم کے قوانین کے استعمال پر بھی تشویش ہے۔

 دریں اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر رانا محمد عظیم، سیکریٹری جنرل شکیل احمد، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان میں میڈیا اداروں کے موجودہ حالات پر آئی ایف جے کی جانب سے آواز اٹھانے کو  خوش آئند قرار دیا ہے۔

 پی ایف یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سخت نوٹس لینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول