گمبٹ (نامہ نگار) ضلع خیرپور کی مختلف پولیس پوسٹوں سے ہٹائے گئے 211 پولیس اہلکاروں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب پٹھان نے جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اہلکاروں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے جن میں اے سیکشن، بی سیکشن، شاہ لطیف، شاہ حسین، پیر گوٹھ، ببرو، سوبھوڈیرو، گمبٹ، رانی پور، سورہ، کوٹڈیجی، کنب، پریالو شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع خیرپور کے مختلف تھانوں میں نفری کی کمی کی شکایات کے بعد ڈی آئی جی سکھر نے پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد 211 اہلکاروں کو مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا۔



