شکارپور کے قریب گاؤں روئیداد تڑت میں فصل خراب ہونے (مویشی داخل ہونے) کے تنازع پر تڑت برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے بزرگ شہری گل بیگ تڑت جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے اور دونوں فریقین کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ مقتول کی لاش جائے وقوعہ پر ہی موجود ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ فصل کی بھيل کے تنازع پر پیش آیا، اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



