سوبھو دیرو (رپورٹ: فیاض حسین راجپر) رانی پور میں سچل سرمست کالج کے قریب حسنین کالونی میں ڈرینیج کے کھلے نالے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ عبدالصمد راجپر ولد دلبر علی راجپر جاں بحق ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد ورثاء میں کہرام مچ گیا جبکہ بچے کی والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔
اطلاعات کے مطابق گھر کے قریب موجود بڑے نالے کے پاس بچے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران کمسن عبدالصمد اچانک نالے میں جا گرا۔ اطلاع ملنے پر اہلِ خانہ نے بچے کی لاش نالے سے نکال کر گھر منتقل کی۔
اس المناک حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کی تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی ہے۔



