Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک 2025‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Share It:

[ad_1]

موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025‘ میں بینکنگ سیکٹر کے بہترین ادارے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبی لنک بینک نے ایک بار پھر اپنے منفرد ورک کلچر اور بہترین افرادی پالیسیوں کے باعث ”بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025 "میں بینکنگ انڈسٹری کے بہترین ادارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ ایوارڈ پاکستان کے ایچ آر کے شعبے میں سب سے نمایاں اور باوقار ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

اس ایوارڈ کے مقابلے کے فائنل کے دوران مسابقت کا سخت ماحول رہا جہاں موبی لنک بینک کئی نمایاں بینکوں سے آگے نکل گیا۔ یہ ایوارڈ انگیج کنسلٹنگ پاکستان کی جانب سے مرتب شدہ ایک تفصیلی اور ڈیٹا پر مبنی جائزے کے بعد دیا گیا، جس میں ملازمین کے فیڈ بیک اور ادارے کی بہترین مجموعی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا۔

اس ایوارڈ کے انتخاب میں مختلف پہلوؤں سے اداروں کا جائزہ لیا گیا جن میں ملازمین کے تجربات و میل جول، قیادت اور ادارہ کا ماحول، افرادی پالیسیوں اور ایچ آر کا طریقہ کار، تنوع و شمولیت، مساوات اور بینک کے برانڈ امیج کا انڈسٹری کے معیار سے موازنہ شامل تھا۔

اس ایوارڈ کے لئے تمام پہلوؤں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں ہی کو یہ اعزاز دیا گیا، جو موبی لنک بینک کی ”پیپل فرسٹ” سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول