Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

Share It:

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول