تازہ ترین
پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی

90فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیرمعیاری بیٹری کےاستعمال کا انکشاف، اربوں کی سبسڈی، سرمایہ داؤ پر لگ گیا

Share It:

[ad_1]

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بجلی سے چلنے والی 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری اور متروک ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نصب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی کا خطیر سرمایہ غیر محفوظ اور متروک ٹیکنالوجی پر خرچ نہ کیا جائے بصورت دیگر صارفین کا اعتماد کم ہونے سے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی کے باوجود، صارفین کو اب بھی ایک الیکٹرک گاڑی خریدنے کے لیے اپنی جیب سے خاصی رقم ادا کرنا پڑتی ہے، اس لیے حکومت کو صارفین پر یہ زبردستی نہیں کرنی چاہیے کہ وہ ناقص بیٹریوں والی گاڑیاں خریدیں جنہیں جدید ٹیکنالوجی کے نام پر پیش کیا جا رہا ہے، حالانکہ وہ قابلِ اعتماد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا، "پاکستان میں فروخت ہونے والی 90 فیصد سے زائد الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں صرف لیڈ ایسڈ بیٹریوں پر مشتمل ہیں جن پر ایک پرت گرافین کوٹنگ کی گئی ہے، اس کے سوا کچھ نہیں۔ یہ محض ایک دھوکہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی بقا اور پائیداری کا معاملہ ہے۔ "اگر صارف ایک بار ناقص معیار کی گرافین کوٹیڈ لیڈ ایسڈ بیٹریوں والی گاڑی خرید کر دھوکہ کھا جائے، تو وہ دوبارہ کبھی الیکٹرک گاڑی خریدنے کی طرف راغب نہیں ہوگا، جس سے حکومت کی تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی جو اس نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے کی ہیں۔”

وفاقی حکومت نے حال ہی میں پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹریفکیشن (PAVE) پروگرام 2025-30 کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک ریونیو نیوٹرل اسکیم ہے جو آئی سی ای (ICE) گاڑیوں پر 3 فیصد تک این ای وی (NEV) لیوی سے فنڈ کی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت آٹو انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں 122 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اسکیم کی ایک اہم شرط یہ ہے کہ صرف وہی الیکٹرک گاڑیاں اس میں شامل ہوں گی جن میں لیتھیئم یا جدید بیٹری ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہو۔

عالمی سطح پر لیتھیئم آئن بیٹریاں اپنی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور معیار کے لیے جانی جاتی ہیں۔ یہ بیٹریاں لمبی عمر، تیز رفتار چارجنگ، زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت، بہتر کارکردگی اور طویل رینج فراہم کرتی ہیں، جس سے صارفین کو طویل مدت میں بہتر قدر حاصل ہوتی ہے۔

پاکستان میں زیادہ تر الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں گرافین کوٹیڈ لیڈ ایسڈ بیٹریوں سے لیس ہیں، جنہیں جعلی طور پر "جدید گرافین بیٹریاں” کہا جا رہا ہے، حالانکہ ایسی بیٹریاں اب تک تجارتی پیمانے پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا، "دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی مقامی مینوفیکچرر ان بیٹریوں پر 24 ماہ سے زیادہ کی وارنٹی نہیں دیتا، جبکہ لیتھیئم بیٹریاں عام طور پر 5 سال یا اس سے زائد کی وارنٹی کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔”

ڈی جی پامہ عبدالوحید خان نے مزید کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر مختلف ممالک کی دو اور تین پہیہ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار کو مسخ کر رہے ہیں۔”

ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ 2025 میں چین کی الیکٹرک دو اور تین پہیہ گاڑیوں کی پیداوار 4 کروڑ یونٹس تھی، انڈونیشیا کی پیداوار 20 لاکھ اور ویتنام کی پیداوار بھی 20 لاکھ یونٹس تھی، جب کہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) کی گلوبل ای وی آؤٹ لک 2025 رپورٹ کچھ اور ہی کہتی ہے۔”

انہوں نے بتایا، "دنیا بھر میں دو اور تین پہیوں والی تقریباً 1 کروڑ  الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں، جن میں چین 70 لاکھ یونٹس کی فروخت کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد بھارت 13 لاکھ یونٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر، ویتنام 2 لاکھ 50 ہزار اور انڈونیشیا 1 لاکھ 5 ہزار یونٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔”

ڈی جی پامہ عبدالوحید خان نے کہا، "یہ ضروری ہے کہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جائیں کیونکہ مذکورہ خبر میں دیے گئے اعداد و شمار حقیقت سے بالکل میل نہیں کھاتے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ایسی گمراہ کن خبریں مقامی آٹو انڈسٹری اور صارفین دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔”

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ "ایسے ہتھکنڈوں کے دباؤ میں نہ آئے اور قومی وسائل صرف ثابت شدہ اور محفوظ ٹیکنالوجی کی بیٹریوں پر ہی خرچ کیے جائیں۔”



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول