Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نے سیلابی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی

Share It:


پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملک کی معیشت کو سیلاب سے 744 ارب روپے کا نقصان پہنچا، ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ 70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں 32 ارب، بلوچستان میں 7 ارب کا نقصان ہوا، سیلاب سے 2 ہزار 811 کلومیٹر سڑکیں اور 790 پل تباہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 509 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

زرعی پیداوار کی شرح نمو 4.5 کے مقابلے میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، کپاس کی پیداوار 33 فیصد کم ہو کر 72 لاکھ بیلز رہ گئی۔

ذرائع نے کہا کہ چاول، مکئی اور گنے کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی کا تخمینہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول