Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیکس فراڈ کیس کی ناقص تفتیش پر ایف بی آر گریڈ 17 کا افسر برطرف

Share It:



کراچی:

ٹیکس فراڈ کیس میں ناقص تفتیش کرنے پر گریڈ 17 کے ایف بی آر افسر کو برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  12جعلی کمپنیوں کے خلاف 26مارچ 2024ء کو 238ارب 42کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ  کا مقدمہ درج ہوا۔ میگا سیلز ٹیکس فراڈ میں آر ٹی او ون کے سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو نے سنگین کوتاہیاں کیں اور مقدمے کے 8روز بعد کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

کیس کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 55 دن تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات بروئے کار نہیں لائے گئے۔ سنگین غفلت کے سبب مقدمے میں نامزد 2 ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سینئر آڈیٹر کا عدالت میں پیش کردہ چالان بھی ملزمان کو سہولت فراہم کرگیا۔ ایف بی آر کے مطابق سینئر آڈیٹر الطاف حسین کھوڑو پر برطرفی از سروس کا چارج عائد کردیا گیا ہے۔ سینئر آڈیٹر نے 6جعلی کمپنیوں کو 19کروڑ 70لاکھ روپے کے جعلی ریفنڈ جاری کیے۔ جعلی کمپنیوں سے غیر قانونی ریفنڈ کی مد میں 11کروڑ 74لاکھ روپے دوبارہ وصولی کرلیے۔ جعلی کمپنیوں سے غیر قانونی ٹیکس ریفنڈ کی مد میں مزید 7 کروڑ 98 لاکھ روپے کی وصولی باقی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول