تازہ ترین
شکارپور: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے مالیت کی کھاد برآمد، ایک شخص گرفتار شکارپور: گاؤں حمزہ کھوسو سے 28 سالہ شخص کی لاش برآمد ہیئر اسٹریٹنر کہیں آپ کے بال خراب تو نہیں کر رہا؟ جانیں استعمال کا صحیح طریقہ شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بچے ہلاک ہو گئے پاکپتن: دوستی سے انکار پر جلائی گئی 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی نصیرآباد: مسافر خانے کی عدم دستیابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا شکارپور: آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے تین گھر خاکستر، لاکھوں کا نقصان چیلہار میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل؛ مٹھی اور گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لاشیں رکھ کر دھرنا تنگوانی میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری، مقابلے میں ایک کروڑ انعام کی سفارش والا ایک اور ڈاکو ہلاک چپس کی قلت اور مہنگائی: چین کا شہر شینزین پرانے اسمارٹ فونز کی عالمی منڈی بن گیا کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلیے جرگہ، شوکت یوسفزئی اور احمد کریم کنڈی ماڈریٹر مقرر

Share It:

[ad_1]

خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے جرگہ صوبائی اسمبلی میں جاری ہے، جس کے لیے ایم پی اے شوکت یوسفزئی اور احمد کریم کنڈی کو ماڈریٹر مقرر کیا گیا ہے۔

جرگے سے علی اصغر خان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جرگے کے دو سیشنز ہوں گے اور ہر سیاسی جماعت سے ایک رکن کو خطاب کا موقع دیا جائے گا، 4 منٹ بعد گھنٹی بجائی جائے گی۔

علی اصغر خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک متفقہ قرارداد منظور کی جائے، جو بھی سفارشات ہیں وہ تمام باضابطہ قرارداد کا حصہ بنیں گی۔

امن جرگے میں خیبر پختونخوا کے تمام شہداء کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، مولانا لطف الرحمٰن نے دعا کروائی۔ رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے ماہ نومبر میں اقبال کے اشعار پیش کیے جبکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی مہمانوں کے پاس گئے اور ان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

اسمبلی ہال میں 400 افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ایپکس کمیٹی کو پیش کیا جائے گا۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مذہبی شخصیات، عمائدین اور پارلیمنٹرینز کو مدعو کیا گیا ہے۔

شرکائے جرگہ کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اسمبلی پہنچ گئے، جہاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ جن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، وہ سب جرگے میں شریک ہوں گی، اور امید ہے کہ خیبر پختونخوا امن جرگہ کامیاب ثابت ہوگا۔

ادھر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ اسمبلی ہال میں جاری ہے، اور جرگے کے آغاز سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھا کہ کچھ ہی دیر میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کی میزبانی میں آج ایک تاریخی ’’خیبر پختونخوا امن جرگہ‘‘ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں خیبر پختونخوا کے تمام مکاتبِ فکر کو مدعو کیا گیا ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوان وزیرِاعلیٰ کی قیادت میں بانی چیئرمن عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت امن و امان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، آج ہم یہ عزم لے کر جا رہے ہیں کہ امن کے فیصلے عوامی نمائندہ ایوانوں کے اندر کریں گے۔ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر گفت و شنید کے ذریعے دیرپا امن چاہتے ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول