Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ناشتے کا بل مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر گرم دودھ پھینک دیا، چاقو سے حملہ

Share It:

[ad_1]


لاہور:

ناشتے کا بل  مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر  گرم دودھ پھینک دیا اور چاقو سے حملہ بھی کیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ناشتے کا  بل مانگنے پر دکاندار کے بچوں پر شدید تشدد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ گل زر خان نے بتایا کہ ملزم امجد نے بقایا جات اور ناشتہ بل مانگنے پر ساتھیوں مرتضیٰ، عادل، رضا اور دیگر 7 سے زائد افراد کے ساتھ حملہ کر دیا۔

مدعی نے بتایا کہ ملزم امجد نے غصے میں آ کر گرم دودھ دکاندار کے 2 بیٹوں عمر شہزاد اور عباد پر پھینک دیا، جس سے دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے چاقو کے وار کر کے 2 دیگر بیٹوں نصیب اور گل شاہد کو بھی زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے دکان سے 55 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول