Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیٹ فلکس کی مشہور سیریز اسٹرینجر تھنگز کا پہلا پارٹ آج ریلیز ہوگا

Share It:


نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن سیریز اسٹرینجر تھنگز کے سیزن فائیو کا پہلا سیزن آج ریلیز کیا جائے گا۔

ابتدائی چار سیزن میں دھوم مچانے والی سیریز اسٹرینجر تھنگز کے سیزن فائیو کا پارٹ ون آج ریلیز کیا جائے گا۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک دہائی تک ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رہنے والے الیون، مائیک، ہوپر، جوائس اور ہاپکنز کے دیگر کرداروں کی کہانی Season 5 کے ذریعے انجام کو پہنچے گی۔

اس فلم کا پہلا پارٹ آج ریلیز کیا جائے گا جس میں 4 اقساط شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ سیزن فائیو کا پارٹ ٹو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگا جس میں مزید تین اقساط ہوں گی۔

اسٹرینجر تھنگز سیزن فائیو کی مکمل 8 قسطوں پر مبنی سیریز کو دنیا بھر میں 31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

photo netflix

رپورٹ کے مطابق سیزن فائیو کا پہلا پارٹ امریکا، کینیڈا، جنوبی امریکا اور کیریبین وقت کے مطابق رات 8 بجے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے حساب سے 26 نومبر کی صبح یہ سیریز ریلیز ہوگی۔

سیزن 4 نے کہانی کا نقشہ پوری طرح بدل دیا تھا، جس میں  پہلی بار ویكنا اصل ولن کے کردار میں نظر آئے۔

سیزن 4 کے اختتام پر ہاپکنز کو مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھایا گیا، جبکہ وِل بائرز اور ویكنا کے درمیان بڑھتی قربت کو دکھایا گیا تھا جو صرف ہاپکنز نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول