Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف بالی ووڈ اداکار کی قابل اعتراض حالت میں درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل

Share It:



بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی غیر معمولی جسمانی فٹنس، سخت ورزش کے معمولات اور اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں، برسوں کے دوران انہوں نے اپنے فن سے وابستگی کے باعث مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ اپنے ایکشن مناظر خود انجام دیتے ہیں۔

وہ کلا ری پایتو (یا کالری) کی مشق بھی کرتے ہیں، جو کیرالہ کا قدیم بھارتی مارشل آرٹ ہے۔ یوگا نما اسٹریچز سے لے کر جانوروں کی حرکات تک، یہ فن ذہنی توجہ اور جسمانی طاقت کا حسین امتزاج ہے۔

ودیوت جموال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سال میں ایک بار (یوگ کی مشق) ’سہج‘  کے تحت برہنہ حالت میں درخت پر چڑھتے اور خود کو برف میں دفن کرتے ہیں۔

اداکار نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس مشق کا مقصد فطرت اور باطنی آگہی سے گہرا تعلق قائم کرنا ہے۔

برہنہ درخت پر چڑھنے کی ویڈیو

ویڈیو میں ودیوت کو مہارت کے ساتھ درخت پر بالکل ٹارزن کی طرح چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم مداحوں کی توجہ اس بات نے حاصل کی کہ وہ یہ سرگرمی مکمل برہنہ حالت میں انجام دے رہے تھے، حتیٰ کہ زیرجامہ بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

https://www.instagram.com/reel/DTUhhL8DHwt/

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر لکھا ہے کہ ایک کلا ری پایتو پریکٹیشنر کے طور پر میں سال میں ایک بار یوگ کی مشق سہج میں مشغول ہوتا ہوں۔  

انہوں نے مزید لکھا کہ سائنسی طور پر یہ بے شمار نیورو ریسیپٹرز اور پروپریو ریسیپٹرز کو متحرک کرتا ہے، جس سے توازن و ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں جسمانی آگہی، ذہنی یکسوئی اور گہرے احساسِ استحکام کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ردِعمل

ایک صارف نے لکھا کہ لیکن درخت پر چڑھنے کے لیے ننگا ہونا کیوں ضروری تھا؟

ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ٹارزن بھی پتے پہنتا تھا، مگر سر آپ تو واقعی ایک الگ ہی درجے پر ہیں۔

ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ سر، آپ کے اندر جو اعتماد ہے وہ سب سے بڑی ترغیب ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ میں نے اس منظر کی بالکل بھی توقع نہیں کی تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول