Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عامر خان کے بیٹے کی راگنی ایم ایم ایس 3 میں تمنا بھاٹیا کیساتھ انٹری

Share It:



بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ  ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم راگنی ایم ایم ایس فرنچائز کی واپسی ہو رہی ہے، تاہم اب اسے راگنی ایم ایم ایس 3 نہیں بلکہ صرف راگنی 3 کہا جائے گا۔

دستیاب معلومات کے مطابق ہدایتکار شاشانک گھوش اس پروجیکٹ کی ہدایتکاری کریں گے جب کہ ساحر رضا تخلیقی کردار میں منتقل ہو جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے تمنا بھاٹیا اور جنید خان سے بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پہلے ایسی خبریں تھیں کہ فلم غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے، لیکن اب لگتا ہے کہ منصوبہ دوبارہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا بھاٹیا اور جنید خان ایکتا کپور کی آنے والی فلم کا حصہ بننے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس کا عنوان راگنی 3 ہوگا۔

اس کے علاوہ یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ ہدایتکار کو شیڈولنگ مسائل کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے، مگر اب تصدیق ہو گئی ہے کہ اصل ہدایتکار شاشانک گھوش ہی فلم ڈائریکشن دیں گے۔ 

یہ پروجیکٹ ایکتا کپور ہی پروڈیوس کریں گی جو پہلے دونوں حصوں سے وابستہ رہی ہیں، 2011 میں ریلیز ہونے والی راگنی ایم ایم ایس اور 2014 کی راگنی ایم ایم ایس 2 ایک ہارر تھرلر سیریز تھی، تاہم کہانی کی مکمل تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پہلی فلم میں راجکمار راؤ اور کائنات موٹیوالا مرکزی کرداروں میں تھے جب کہ سیکوئل میں سنی لیون اور ساحل پریم نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول