Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیپلز پارٹی اور جی یو آئی (ف) نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے باضابطہ انتخابی اتحاد کا اعلان

Share It:

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے باضابطہ انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ یہ اتحاد دونوں جماعتوں کے درمیان سیاست کا نیا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کشمیر کے مسائل پرامن اور جمہوری طریقے سے حل ہوں۔ کشمیر کے عوام کے جائز مسائل کو پارلیمان اور انتخابات کے ذریعے حل کیا جائے، سڑکوں پر انتشار کے بجائے جمہوری جدوجہد کو ترجیح دی جائے۔

مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا صاحب کے تجربے سے ہمیشہ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ مشکل حالات میں مولانا کا مثبت کردار قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی اگر مولانا فضل الرحمان ملک کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں تو حکومت اور ٹریژری بینچز پر بیٹھے ہوئے ہم بھی ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ ضروری ہے کہ یہ انتخابات پرامن، شفاف اور غیر متنازع ہوں تاکہ کشمیری عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ لانگ مارچ، ہڑتالوں اور احتجاج کے بجائے ہمیں مسائل کو بیان کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ دن دیکھنا چاہتے ہیں جب پیپلز پارٹی اور جے یو آئی بلوچستان، سندھ اور آزاد کشمیر میں مل کر حکومت بنائیں۔ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی جماعت سے مشاورت کریں تاکہ جہاں بھی اتحاد کی بات ہو دونوں جماعتیں مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ احتجاج کرنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ پرامن رہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ مسائل کا حل پارلیمان اور انتخابی عمل میں ہے، سڑکوں پر نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول