تہران (ویب ڈیسک): ایران کے شہر قم میں سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق نمازِ جنازہ مسجد جمکران میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی عراق لے جایا جائے گا، جس کے بعد جمعرات کو تدفین کے لیے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جائے گا۔



