اوباڑو (نامہ نگار: علی رضا راجپوت) اوباڑو کے نواحی علاقہ جھنگل ملک میں مبینہ طور پر زہریلا جوس پینے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتولین میں طالب حسین بھٹو، وزیراں بی بی، رضیہ بی بی اور صائمہ بی بی شامل ہیں۔ ان کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی اور ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور زہریلا اور غیر معیاری شربت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ادارے بازاروں میں فروخت ہونے والے شربتوں کے معیار کی جانچ اور مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔


