گمبٹ (رپورٹر) گمبٹ تحصیل میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف طلبہ اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اگڑا شہر میں راڑی ڈیرہ سے اگڑا پریس کلب تک نکالی گئی احتجاجی ریلی میں اسکول طلبہ سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگڑا اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ دن ہو یا رات، جرائم کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ پولیس امن و امان بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ حکومت فوری طور پر سخت نوٹس لے، علاقے میں امن بحال کرائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


